QR CodeQR Code

بشار الاسد ہرگز اپنے عہدے سے استعفٰی نہیں دے گا، سرگئی لاوروف

22 Jan 2013 11:18

اسلام ٹائمز: غیر ملکی اخبار نویسوں سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تاکید کی کہ روس کو یقین ہے کہ شام کا بحران وسیع تر مذاکرات کے علاوہ کسی اور طریقے سے حل نہیں ہوسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ہر کوئی جو یہ چاہتا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد اپنے عہدے سے استعفٰی دے، اسے چاہیئے کہ وہ خود اس کے پاس جائے اور اسے اس کام کے لئے قائل کرے۔ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکی والے کہتے ہیں کہ ہم بشار الاسد سے بات کریں اور اسے اپنا عہدے چھوڑنے پر راضی کریں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ وہ ایسا ہرگز نہیں کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شامی صدر کی اپنے عہدے سے علیحدگی والا موضوع ہم سے مربوط نہیں ہے۔ المیادین نیوز چینل کے مطابق ان خیالات کا اظہار روسی وزیر خارجہ نے غیر ملکی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 سرگئی لاوروف کا مزید کہنا تھا کہ قطر اور ترکی کی شام سے دشمنی والی بات کچھ سمجھ میں نہیں آ رہی، کیونکہ ان دونوں ممالک کے شام کے ساتھ بہت قریبی تعلقات رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ایسے لوگ جو اپنے عہدوں سے الگ ہوئے تھے، ان کا انجام دیکھ کر بشار الاسد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ان لوگوں کی ضمانت پر  جو انہیں اپنے عہدے سے علیحدگی کا مشورہ دے رہے ہیں، پر اعتبار نہ کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تاکید کی کہ روس معتقد ہے کہ شام کا بحران وسیع تر مذاکرات کے علاوہ کسی اور طریقے سے حل نہیں ہوسکتا۔


خبر کا کوڈ: 233437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/233437/بشار-الاسد-ہرگز-اپنے-عہدے-سے-استعف-ی-نہیں-دے-گا-سرگئی-لاوروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org