QR CodeQR Code

ہر معاملے میں مصلحت پسندی نے کراچی کو دنیا کا خطرناک ترین شہر بنادیا ہے، شاہی سید

22 Jan 2013 12:48

اسلام ٹائمز: باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ اب مزید المیوں کا انتظار کرنے کے بجائے شہر کے امن کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، دہشت گرد آزادانہ طور پر اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں، ادارے دہشت گردی کی واردات رونما ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر کسی طور اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں، دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کی پناہ گاہوں اور ان کے ماسٹر مائنڈ پر کڑا ہاتھ ڈالا جائے، شہر کے امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے، نمائشی اقدامات اور اعلانات کے بجائے سخت ترین اقدامات کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب مزید المیوں کا انتظار کرنے کے بجائے شہر کے امن کے لیے عملی قدامات کیے جائیں، کراچی کی بدامنی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، ہر معاملے میں مصلحت پسندی نے کراچی کو دنیا کا خطرناک ترین شہر بنادیا ہے، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں اور قیام امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔


خبر کا کوڈ: 233460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/233460/ہر-معاملے-میں-مصلحت-پسندی-نے-کراچی-کو-دنیا-کا-خطرناک-ترین-شہر-بنادیا-ہے-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org