0
Tuesday 22 Jan 2013 22:40

بھارت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرے گا، بھارتی فضائیہ سربراہ

بھارت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرے گا، بھارتی فضائیہ سربراہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش میں بھارتی فضائیہ سربراہ این اے کے براون نے اپنے اسرایئلی ہم منصب سے حکمت عملی پر مذاکرات کئے اور اب وہ دو طرفہ فوجی تعاون آگے بڑھانے کے لئے محکمہ ڈینفس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، دفاعی ذرائع نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کی دفاعی فورسز کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے درمیان باقاعدگی سے باہمی دوروں کا حصہ ہے، ذرائع نے کہا کہ اگر چہ اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط حکمت عملی کی شراکت کو نمایاں کیا، جہاں بھارت کے ساتھ تعاون امریکہ کے بعد فہرست میں شاید دوسرے نمبر پر ہوگا، جب تل ابیب میں اسرائیل کے دفاعی ادارے اڈے کرائے میں ”گاڈ آف آنر“ دیا گیا، اپنے اسرائیل دورے کے دوران این اے کے براون نے میزبان اسرائیل فضائیہ کے سربراہ امیرایشیل سے ملاقات کی اور ان سے دفاعی تعاون کے بارے میں بات چیت کی، براون کا اپنے چار روزہ دورے پر اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک اور اسرائیلی دفاعی فورسز کے سربراہ بینی گانج سے ملنے کا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال بھارت اور اسرائیل کے درمیان دو اہم منصوبے چل رہے ہیں، جو تمام بنا پائلٹ کے ہوائی جہازوں اور ڈی آر ڈی او اور اسرائیلی کمپنیوں کی طرف سے طیار کئے جا رہے درمیانہ فاصلے کی زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل نظام کو موثر بنانا ہے، بھارت اسرائیلی ہتھیاروں اور جنگی آلات کا سب سے بڑا خریدار بن کر ابھرا ہے، کہا جاتا ہے کہ سال 1997ء سے اسرائیل کی بھارت کو دفاعی برآمدات نو ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، این اے کے براون اسرائیلی فوجی اڈاوں کا بھی دورہ کریں گئے جہاں انہیں اسرائیلی فضائیہ کے کام کاج کے بارے میں معلومات دی جایئں گی۔
خبر کا کوڈ : 233608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش