0
Tuesday 22 Jan 2013 22:35

ہندو شدت پسند جماعت بی جے پی پر پابندی عائد کی جائے، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

ہندو شدت پسند جماعت بی جے پی پر پابندی عائد کی جائے، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا
اسلام ٹائمز۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے جے پور میں کانگریس چنتن شیور میں وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کے دیئے گئے اس بیان کو کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کیمپ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دے رہے ہیں، پرفریب قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہے کی جب حکومت کے پاس اس کے پختہ ثبوت ہیں تو اسے سرکاری طور پر پیش کیوں نہیں کرتی اور ان تنظیموں پر پابندی عائد کیوں نہیں کرتی ہے، ویلفیئر پارٹی کے صدر مجتبی فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ جب اتنے اہم معاملے کے متعلق حکومت ہند کے پاس پختہ ثبوت ہیں تو انہیں پیش کرنے سے کیوں گھبراتی ہے، انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ بھارت بھر میں آج تک دہشت گردی کے نام پر بے قصور نوجوانوں کی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں مگر وزارت داخلہ کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود بھی سنگھ پریوار کے لوگوں کی گرفتاری عمل میں کیوں نہیں آئی۔
 
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کی سلامتی کی ضامن وزارت داخلہ کو جب اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ ہندوستان میں آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیمی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو معصوم نوجوانوں کو دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر ان کی زندگی کیوں برباد کی جارہی ہیں، اب انھیں بلا تاخیر رہا کیا جائے اور ان کی باز آبادکاری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، مجتبی فاروق نے کہا کہ دہشت گردی کا مسلئہ قومی سلامتی کے لیے زہر قاتل ہے اور بھارت نے بھی اس بات کو قبول کیا ہے کہ حکومت میں بھی آر ایس ایس کی ذہنیت کے بہت سے لوگ ہیں، اس لئے اب نظام کی تحلیل اور شفافیت بھی ضروری ہے تاکہ حکومت میں دہشت گردانہ مزاج کے لوگوں کا عمل دخل ختم ہوجائے۔
خبر کا کوڈ : 233609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش