QR CodeQR Code

پشاور میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر شہنواز علی شہید

22 Jan 2013 21:09

اسلام ٹائمز: شہید کے خاندان کے اراکین کے مطابق موصوف لیاقت بازار صدر میں واقع اپنے کلینک میں موجود تھے کہ دہشتگرد مریض کے روپ میں اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی لہر نہ تھم سکی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف معالج امراض چشم ڈاکٹر شہنواز علی اخونزادہ شہید ہوگئے۔ شہید کے خاندان کے اراکین کے مطابق موصوف لیاقت بازار صدر میں واقع اپنے کلینک میں موجود تھے کہ دہشتگرد مریض کے روپ میں اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ڈاکٹر شہنواز علی شہید ہوگئے، جبکہ دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہید کی میت امام بارگاہ اخون آباد منتقل کر دی گئی ہے۔ اور نماز جنازہ صبح 11 بجے ادا کی جائے گی۔ واضح ہے کہ شہید شہنواز علی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ زاہد علی کے چچا زاد بھائی تھے۔ پشاور میں شیعہ شخصیات کی پے در پے ٹارگٹ کلنگ نے ملت تشیع کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 233635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/233635/پشاور-میں-ایک-بار-پھر-ٹارگٹ-کلنگ-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-ڈاکٹر-شہنواز-علی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org