0
Tuesday 22 Jan 2013 22:37

ملتان، سنی تحریک اورمسلم لیگ ن کی مشترکہ میلادریلی

ملتان، سنی تحریک اورمسلم لیگ ن کی مشترکہ میلادریلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک اورمسلم لیگ(ن)کے زیراہتمام دیوان باغ سے میلادریلی نکالی گئی جس کی قیادت سنی تحریک کے ڈویژنل صدر ڈاکٹرعمران مصطفی قادری اور ن لیگ تحصیل ملتان کے نائب صدرحمزہ شاہد لودھی نے کی۔ اس موقع پرسنی تحریک کے رہنماعرفان سعیدی، ندیم آرائیں، مولانا عبدالستارسعیدی، ریاض نظامی سمیت علما کرام، مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی کا آغازدیوان باغ سے ہوا جو براستہ جلال چوک، گول باغ، تحصیل چوک، میلادچوک، لودھی کالونی سے ہوتی ہوئی دوبارہ دیوان باغ پراختتام پذیرہوئی۔ اس موقع پرڈاکٹرعمران مصطفی قادری اور حمزہ شاہد لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے اسلامی تشخص کو نہیں مٹاسکتی۔ مٹھی بھردہشت گردہمارے عزائم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جاناہی اسوہ حسنہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 233665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش