0
Tuesday 22 Jan 2013 22:54

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام کامران فیصل کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام کامران فیصل کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیر اہتمام نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر و رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے پر اسرار قتل کے خلاف نواں شہر چوک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال، ڈاکٹر حفیظ انور، عارف محمود سمرا، رانا طارق نعیم اور چودھری اکرام الحق نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی وجہ سے نواں شہر چوک پر ٹریفک جام رہی۔ ماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رائو ظفر اقبال نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامران فیصل ایک ایمانداراورانت دار افسر تھے جو رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کررہے تھے اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کرنے کے جرم میں کرپشن میں ملوث افراد نے قتل کرکے ایماندار افسروں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ باز رہیں۔ ُن کی کرپشن پر سے پردہ مت اُٹھائیں ورنہ ان کا حشر بھی کامران فیصل جیسا ہوگا۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ یوں ہی ایماندار افسروں کا قتل ہوتا رہا تو پھر کون دیانت داری سے ان کرپٹ لوگوں کے خلاف زبان کھولے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس افسوسناک واقعہ کا ازخود نوٹس لے کر عدالتی تحقیقات کروائیں۔ وزیر اعظم سمیت اس مقدمے میں ملوث افراد کو شامل تفتیش کیا جائے مجرموں کو بے نقاب کرکے عدالت کے کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزادی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن کا خاتمہ ہوجائے تو غربت خاتمہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کرپشن کرنا شیوہ ہے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر بھی کرپشن کے الزامات تھے رینٹل پاور کیس کے ملزم و موجودہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر بھی کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 233675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش