QR CodeQR Code

نگران سیٹ اپ کیلیے مختلف جماعتوں سے مشاورت منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، چوہدری نثار

23 Jan 2013 00:41

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی طاہر القادری سے مک مکا کرتی تو ہم حصہ دار نہیں، پنجاب میں متفقہ قرارداد پیش ہو چکی ہے، اس قرارداد کے مطابق آگے بڑھیں تو ہم تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نئے صوبے کسی مخدوم کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ عوام کی مرضی سے بنیں گے۔ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادی صوبے بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتے، یہ صرف الیکشن میں ایشو بنانا چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے عوام کی مرضی سے صوبے بنیں گے۔ مسلم لیگ ن دونوں صوبوں کے بننے کے حق میں ہے۔ صوبے نعروں سے نہیں آئین اور قانون کے مطابق بنیں گے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی طاہر القادری سے مک مکا کرتی تو ہم حصہ دار نہیں، پنجاب میں متفقہ قرارداد پیش ہو چکی ہے، اس قرارداد کے مطابق آگے بڑھیں تو ہم تیار ہیں، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کیلیے مختلف جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، دو ماہ سے مشاورت کر رہے ہیں، وہ منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، صرف وفاق کے حوالے سے دو نام نہیں دیں گے بلکہ تمام صوبوں کے لیے بھی دو نام دیئے جائیں گے۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی کنجی صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے ، چودھری نثار کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے ساتھ معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے، ہمیں تشویش ہے کہ الیکشن مہم کو طویل کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 233705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/233705/نگران-سیٹ-اپ-کیلیے-مختلف-جماعتوں-سے-مشاورت-منطقی-انجام-کو-پہنچنے-والی-ہے-چوہدری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org