0
Wednesday 23 Jan 2013 01:39

مولانا فضل الرحمان نے گورنر راج کے خلاف ن لیگ سے مدد مانگ لی

مولانا فضل الرحمان نے گورنر راج کے خلاف ن لیگ سے مدد مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان کو ٹیلی فون کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری نثار سے درخواست کی کہ مسلم لیگ نون بھی بلوچستان میں گورنر راج کیخلاف جے یو آئی کے احتجاج کی حمایت کرے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیغام اپنی پارٹی قیادت تک پہنچا دیں گے۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 233722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش