QR CodeQR Code

گلگت بلتستان پاکستان کا آئینی حصہ نہیں ہے، منظور پروانہ

26 Jan 2013 09:36

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں قوم پرست رہنما نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کا گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ نہ بنانے کا فیصلہ خوش آئند اور درست ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ نہیں اور نہ ہی پاکستان کا حصہ ہے، جو لوگ گلگت بلتستان کو کشمیر اور پاکستان کے درمیان تنازعہ بناکر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ گلگت بلتستان کے عوام سے مخلص نہیں ہیں۔ قوم پرست رہنما منظور پروانہ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کا گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ نہ بنانے کا فیصلہ خوش آئند اور درست ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، کیونکہ گلگت بلتستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے معیار پر پورا اترتا ہے، اسے کسی ملک کا صوبہ بنانا یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے نہ صرف پاکستان کا دیرینہ مؤقف اپنایا ہے بلکہ گلگت بلتستان کے قوم پرستوں کے مؤقف کو بھی تسلیم کیا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا آئینی حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ بننا ہوتا تو بھٹو کے دور میں ہی بنتا۔ بھٹو نے کہا تھا کہ صوبہ تاریخ بناتی ہے، آج بھٹو نہیں ہیں لیکن یہ حقیقت آشکار ہوگئی ہے۔  لوگ مسلکی تعصب کی بنیاد پر گلگت بلتستان کو کشمیر یا پاکستان میں گھسیٹ کر لے جانا چاہتے ہیں، اسی سوچ کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی بنیادی حقوق سے محروم ہے۔ ہمیں گلگت بلتستان کی دھرتی سے وفاداری نبھانے کی ضرورت ہے۔ اگر گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان ہی رہنے دیا گیا تو اسی میں ہماری بھلائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 233984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/233984/گلگت-بلتستان-پاکستان-کا-آئینی-حصہ-نہیں-ہے-منظور-پروانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org