0
Thursday 24 Jan 2013 01:12

کرزئی کے تیسری مرتبہ افغان صدر بننے کے خواب میں آئین رکاوٹ بن گیا

کرزئی کے تیسری مرتبہ افغان صدر بننے کے خواب میں آئین رکاوٹ بن گیا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ صدارتی انتخابات 5 اپریل 2014 کو ہوں گے۔ اس اعلان کے بعد یہ افواہیں سرد پڑ گئی ہیں کہ صدر حامد کرزئی انتخابات وقت سے پہلے کروائیں گے۔ صدر کرزئی کے اقتدار کی مدت باضابطہ طور پر اگست 2014ء میں مکمل ہوگی۔ یہ ان کا دوسرا دورِ حکومت ہے۔ آئین کے تحت وہ تیسری بار انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ افغان صدر اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتے ہیں، ان انتخابات کو افغانستان سے نیٹو افواج کے 2014ء میں متوقع انخلا کے بعد ملک میں انتخابات کو استحکام کے سلسلے میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر کرزئی انتخابات میں بدعنوانی کے ذریعے اپنے ہی کسی ساتھی کی فتح کو یقینی بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ تاہم افغان صدر اور ان کے حامیوں نے ان خدشات کی شدید تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 234013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش