QR CodeQR Code

پاکستان کو ا ہزار میگاواٹ سستی بجلی دینے کو تیار ہیں،ایران

11 Apr 2010 10:06

اسلام ٹائمز:ماشاء اللہ شاکری نے پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کے حل کے لئے فوری طور پر انتہائی کم نرخوں پر ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی پیش کی ہے




اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر ماشاء اللہ شاکری نے پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کے حل کے لئے فوری طور پر انتہائی کم نرخوں پر ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی پیش کی ہے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ،ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے ان کی ٹیم نے ایرانی علاقے میں ایک ہزار کلو میٹر طویل لائن بچھا دی ہے۔ایران کے پاس گیس کےخریداروں کی کمی نہیں،لیکن اس نے پاکستان کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے اراکین کے لئے ملٹی پل ویزوں کا بھی اعلان کیا،ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایرانی حکومت نے پاکستان میں بنک کھولنے کی بھی درخواست دی،جس کا کوئی جواب نہیں ملا۔تاہم اگر کوئی پاکستانی بینک ایران میں اپنی شاخ کھولنا چاہے تو ایران اسے خوش آمدید کہے گا۔


خبر کا کوڈ: 23404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23404/پاکستان-کو-ا-ہزار-میگاواٹ-سستی-بجلی-دینے-تیار-ہیں-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org