0
Wednesday 23 Jan 2013 23:59

کچھ لوگ ذاتی مفادات اورچند ٹکوں کی خاطر ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، سہیل کا مران

کچھ لوگ ذاتی مفادات اورچند ٹکوں کی خاطر ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، سہیل کا مران
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے صدر سہیل کامران ایڈوکیٹ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ(MSM) کے صدر حافظ ادریس خان کی قیادت میں آ ئے ہوئے طلبا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام آباد ڈیکلریشن پر عملدرامد نہ ہوا تو ایک اور لانگ مارچ کے لیے تیار ہیں۔ یہ وقت ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ریاست کو بچانے کا ہے تمام مذہبی، سیاسی اور محبِ و طن پارٹیاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں جمع ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں طلبا تبدیلی کے لیے بیدار ہوچکے ہیں اب آئین کو پامال کرنے والوں کے ہاتھ میں آئین بنانے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔
 
منہاج القرآن ور اس کی قیادت پر اعتراض کرنے والے دلیل کے ساتھ بات کریں۔ بغیر ثبوت اور دلیل کے خلاف کسی بھی مسلمان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ نہایت افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات اور محص چند ٹکوں کے عوض اپنی غیرت کو بیچ کر ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ سیاسی آقائو ں کے کہنے پر شیخ الاسلام کے خلاف لکھنے والوں کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان ہمہ وقت حاضر ہیں جب بھی کسی بھی حوالے سے،کسی بھی بات کا ثبوت اور دلیل مانگی جائے گی۔ منہاج القرآن کے کارکنان فراہم کریں گے اگر کسی بات کو ثابت نہ کرسکیں تو اس وقت کوئی بھی اس پر تنقید کرسکتا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ جن سوالات کے جوابات قائدِ تحر یک خود دے چکے ہیں ان کو بھی مختلف انداز سے پیش کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر محمد شفیق مہروی، ا ختر شاہین، محمد عرفان، علامہ مطلوب سعیدی، علامہ حامد سعیدی اور صائم مصطفو ی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 234042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش