0
Thursday 24 Jan 2013 01:28

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری توقیر یوسف نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایامِ وحدت عالمِ اسلام کے لئے رحمت کے دن ہیں اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم ہمارے لیئے نمونہِ حیات بن کر آئے ہیں۔ آپ (ص) کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ آپ (ص) کی زندگی تمام انسانیت کے لئے سر چشمہ ہدایت ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام مکاتب فکر کے مسلمان مل کر اپنے مشترکہ دشمن امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اْٹھ کھڑے ہوجائیں کیونکہ دشمن سنی اور شیعہ کے فرق سے ماورا دونوں مکاتبِ فکر کے لوگوں کا اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے خون بہا رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی۔ بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔ ہر سال 12 تا 17 ربیع الاول با فرمانِ امام خمینی (رح) ہفتہ وحدت ڈویژن کی سطح پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پورے ڈویژن میں اہلِ سنت علماء کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں وحدت کانفرنسز اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ہمیں آپ (ص) کی سیرت طیبہ پر عمل کرکے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیئں کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس تمام ملت اسلامیہ لے لیئے وحدت کی علامت ہے۔
خبر کا کوڈ : 234044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش