QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی اور بدنیتی کی وجہ سے ڈاکٹرز احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، آصف اخوانی

24 Jan 2013 00:04

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی ملتان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب فنڈز نہ ہونے کا جواز بناتی ہے لیکن جاتی عمرہ کی سڑکوںکی تزئین وآرائش پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ینگ ڈاکٹرز سے کئے گئے معاہدے پر فوری اور اخلاص نیت سے عمل درآمد کرے۔ پنجاب حکومت کی ہٹ دھرمی اور بدنیتی کی وجہ سے ڈاکٹرز احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ جس وجہ سے مریض ہسپتالوں میں پریشان اور ہسپتالوں کے گراسی پلاٹوں میں بے یارومددگار پڑے نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں آصف اخوانی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب فنڈز نہ ہونے کا جواز بناتی ہے لیکن جاتی عمرہ کی سڑکوں کی تزئین وآرائش پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ غیر ترقیاتی اخراجات، وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج نے صوبے کی معاشی حالت کو بدحالی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اپنی الیکشن کمپین پر خرچ کرنے اور ہرشعبہ میں چار چار مشیروں کو بھرتی کیا گیا ہے اس کو ختم کرتے ہوئے ان فنڈز کو عوام کی صحت اور تعلیم پر خرچ کرے۔
 
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ملتان کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے جس کی وجہ سے نشتر ہسپتال میں بستروں کی شدید کمی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے دکھی مریضوں کو راہ داریوں میں لٹا دیا ہے۔ نشتر ہسپتال میں بستروں کی منظور شدہ تعداد 11سو ہے جبکہ روزنہ 2ہزار مریض داخلے کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نشتر ہسپتال میں فی الفور25سو نئے بستروں کی منظوری دیتے ہوئے فی الفور بستر اور فنڈزفراہم کرے۔


خبر کا کوڈ: 234049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234049/پنجاب-حکومت-کی-ہٹ-دھرمی-اور-بدنیتی-وجہ-سے-ڈاکٹرز-احتجاج-کرنے-پر-مجبور-ہیں-آصف-اخوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org