0
Thursday 24 Jan 2013 00:05

آئندہ انتخابات، مسلم لیگ ن اپنے پارٹی کارکنوں کی دن رات محنت کی وجہ سے جیتے گی، احسان الدین

آئندہ انتخابات، مسلم لیگ ن اپنے پارٹی کارکنوں کی دن رات محنت کی وجہ سے جیتے گی، احسان الدین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و صوبائی وزیرمذہبی اُمور نے ملتان میں تنظیم سازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں یہی وجہ ہے کہ آج پارٹی ان کی محنت کی وجہ سے ایک بڑے مقام پر کھڑی ہے اور آئندہ آنے والے انتخابات مسلم لیگ ن اپنے پارٹی کارکن کی دن رات محنت کی وجہ سے جیتے گی جو انہو ں نے لوگوں میں پارٹی کی محبت اجاگر کی ہے وہ دن دور نہیں جب پارٹی ایک بار پھر دوتہائی اکثریت کے ساتھ سامنے آنے والی ہے اور اس میں سب سے بڑا کردار پارٹی ورکر کا ہے۔ اس دوران صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی، مشیر وزیر اعلی پنجاب وایم این اے رانا محمو د الحسن نے یونین صدر رائو محمد یوسف، ندیم گجر، سینئر نائب صدر، اسلام الدین، نائب صدر عبدالوحید قریشی، جوائنٹ سیکرٹری جمیل عباسی، چوہدری یونس، رانا عمر، شیخ اقبال، شیخ ذوالقرنین، اقبال خان، حبیب انصاری، مبشر قریشی، احمد علی، رانا افضل، شیخ خالد، محمد حسین عباسی، خالد محمود، رانا عدنان، حنیف ہاشمی، رانا اجمل، حاجی عاشق سعید قمر، شمشاد بیگم، نوشابہ زیدی، عاصمہ زیدی، میڈم شمیم ودیگر مسلم لیگی عہدیدارو ں میں پارٹی کی جانب سے گرین کارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی احسان الدین نے کہا کہ مسلم لیگی ورکرز پارٹی کا سرمایہ ہے اور ان کے مفادات کا ضرور خیال رکھا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 234052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش