0
Thursday 24 Jan 2013 21:32

کشمیر تنازعے کا حل برصغیر میں پائیدار امن کی واحد ضمانت ہے، شیخ نذیر

کشمیر تنازعے کا حل برصغیر میں پائیدار امن کی واحد ضمانت ہے، شیخ نذیر
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس نے پاک و بھارت سے مسئلہ کشمیر جلد از جلد حل کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہی برصغیر میں پائیدار امن کی واحد ضمانت ہے، شیخ نذیر احمد نے کہا ہے کہ 1952ء کی پوزیشن کی بحالی سے کوئی بھی بہتر حل این سی کھلے دل سے قبول کریگی، نیشنل کانفرنس نے بھارت اور پاکستان کے رہنماوں سے جموں و کشمیر کے زمینی حقائق کو تسلیم کرکے اس دیرینہ مسئلہ کو جتنی جلد ہوسکے حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی برصغیر میں پائیدار امن کی واحد ضمانت ہے، ان باتوں کا اظہار پارٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ نذیر احمد نے ہیڈ کوارٹر پر بارہمولہ، کپوارہ، اسلام آباد، حبہ کدل سرینگر اور پلوامہ سے آئے پارٹی عہدیداروں اور مختلف وفود کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس اسٹوڈنٹس یونین سے وابستہ طلاب سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے ہندوستان اور پاکستان سے پُر زور اپیل کی کہ وہ اپنی تمام تلخیاں اور رنجشیں بھول کر مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے بامعنی بات چیت شروع کریں تاکہ جنوبی ایشیا اور برصغیر خصوصاً ریاست جموں کشمیر میں دائمی اور دیرپا امن قائم ہوسکے۔

شیخ نذیر احمد نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کا اثر براہ راست اہل کشمیر پر پڑتا ہے اور ریاست کے عوام کو بے چینی اور خوف و ہراس کے ماحول سے دوچار ہونا پڑتا ہے، انہوں نے بھارت کے رہنماوں سے اپیل کی کشمیری لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے، انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے آرپار تمام قدیم راستوں کو کھولنے کے اقدامات کریں جن سے ماضی میں تجارتی سرگرمیاں ہوتی تھیں، اُنہوں نے کہا کہ اِس سے ایک طرف دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط ہوگی اور دوسری طرف سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کم دباو رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 234262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش