QR CodeQR Code

حد متارکہ کے نزدیک پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی تحقیقات شروع

24 Jan 2013 21:32

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کے امن مشن اور فیلڈ سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان آندرے مچل نے اعلان کیا ہے کہ ان تحقیقات کا آغاز 14 جنوری کو ہونا تھا تاہم اس کو خرابی موسم کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سخت اعتراض اور انکار کے باوجود اقوام متحدہ نے حد متارکہ کے نزدیک پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، اقوام متحدہ کے امن مشن اور فیلڈ سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان آندرے مچل نے اعلان کیا ہے کہ 6 جنوری کو جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی چوکی پر حملے کی تحقیقات کا آغاز 20 جنوری سے کر دیا گیا، اقوام متحدہ کے مذکورہ ترجمان نے کہا کہ 6 جنوری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی چوکی پر حملے کی تحقیقات کا آغاز 20 جنوری سے ہوگیا ہے، آندرے مچل نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ ان تحقیقات کا آغاز 14 جنوری کو ہونا تھا تاہم اس کو خرابی موسم کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔

مذکورہ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باعث اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے کارکنان کی رسائی اُس علاقے تک ممکن نہیں تھی، واضح رہے کہ 6 جنوری کو لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے پاکستانی چوکی پر حملے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، اس واقعے کے بعد پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی کا آغاز 6 جنوری کو ہوا تھا جب پاکستانی فوج کے مطابق بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باغ کے قریب حاجی پیر سیکٹر کے علاقے میں سواں پترا چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک لانس نائیک اسلم بعد میں شہید ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 234277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234277/حد-متارکہ-کے-نزدیک-پاکستانی-فوجی-چوکی-پر-حملے-کی-تحقیقات-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org