0
Thursday 24 Jan 2013 20:38

پشاور، شہید ڈاکٹر شاہنواز کی رسم سوئم ادا کردی گئی

پشاور، شہید ڈاکٹر شاہنواز کی رسم سوئم ادا کردی گئی

اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز علی اخونزادہ کی رسم سوئم آج ادا کی گئی۔ امام بارگاہ اخون آباد میں مجلس عزا، قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل محمد علی کربلائی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے ایک وفد نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔ دوسری جانب شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ جبکہ امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا نے پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شیعہ اکابرین کا ایک وفد بھی جلد وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات کرے گا۔

خبر کا کوڈ : 234291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش