QR CodeQR Code

پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، جنرل وائیں

25 Jan 2013 01:12

اسلام ٹائمز: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کی جاری جنگی مشق میں عملی طور پر حصہ لیا اور پاک فضائیہ کے لڑاکا اسکوارڈنز کی جنگی تیاری کا معائنہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے AEW&C جہاز میں پرواز کی۔ پراوز کے بعد مشق میں حصہ لینے والوں سے گفتگو میں جنرل خالد شمیم وائیں کا کہنا تھا کہ ماہر ہوابازوں کے ساتھ کام کرنے اور مشق میں عملی طور پر شرکت کرنے سے انہیں پاک فضائیہ کے اعلی تربیتی معیار سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ مشق کا بنیادی مقصد پاک فضائیہ کے جنگجو عملے کو حقیقی ماحول میں تجربہ اور تربیت فراہم کرنا ہے جو یقینا فضائی جنگ کی جدید ٹیکنالوجی کے ماحول میں جنگی تیاری کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ جنرل خالد شميم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم امن سے محبت کرنے والی قوم ہے، تاہم افواج پاکستان اپنی آزادی اور سالميت کا دفاع کرنے کيلئے مکمل طور پر تيار ہے۔


خبر کا کوڈ: 234339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234339/پاک-فضائیہ-ملکی-دفاع-کیلئے-مکمل-تیار-ہے-جنرل-وائیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org