QR CodeQR Code

میلاد النبی (ص)، پشاور میں کل ایم ڈبلیو ایم، ایس یو سی اور آئی ایس او کے زیر اہتمام مشترکہ جلوس نکالا جائیگا

24 Jan 2013 23:37

اسلام ٹائمز: جلوس نماز مغربین کے بعد ہشتنگری سے برآمد ہو گا جو مرکزی جلوس میں شامل ہوگا۔ اس موقع پر نعت و منقبت خوانی بھی کی جائے گی۔ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جشن میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں کل بروز جمعتہ المبارک مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور، شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام مشترکہ جلوس نکالا جائے گا۔ جلوس نماز مغربین کے بعد ہشتنگری سے برآمد ہو گا جو مرکزی جلوس میں شامل ہوگا۔ اس موقع پر نعت و منقبت خوانی بھی کی جائے گی۔ جلوس رات گئے قصہ خوانی بازار میں اختتام پزیر ہوگا۔ جشن میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں پشاور میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مختلف مقامات پر برقی قمقموں کے ذریعے چراغاں کیا گیا۔سرکاری اور نجی عمارتوں کو بھی سجایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کل مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے بھی فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 234342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234342/میلاد-النبی-ص-پشاور-میں-کل-ایم-ڈبلیو-ایس-یو-سی-اور-آئی-او-کے-زیر-اہتمام-مشترکہ-جلوس-نکالا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org