0
Friday 25 Jan 2013 01:09

جشن عید میلاد النبی پر ملک کے 59 شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، پی ٹی اے

جشن عید میلاد النبی پر ملک کے 59 شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، پی ٹی اے
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی اے نوٹیفیکشن کے مطابق، عید میلاد النبی کے موقع پر ملک کے 59 شہروں میں آج موبائل سروع بند رہے گی۔ پی ٹی اے کے مطابق، پنجاب کے 51، سندھ کے7 اور بلوچستان کے ایک شہر میں سروس معطل رہے گی۔ موبائل سروس صبح 8 سے رات 10بجے تک بند رکھی جائیگی۔ پی ٹی اے کے مطابق، پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانولہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، چکوال، میانوالی، فیصل آباد، بھکر، پاک پتن سمیت دیگر شہروں میں سروس بند رہے گی جبکہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، خیرپور، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، سکھر میں سروس بند رہے گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، بلوچستان میں صرف کوئٹہ میں سروس بند رکھی جائیگی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، صوبہ خیبر پختوانخوا کی جانب سے موبائل سروس بند کرنے کی درخواست تاحال موصول نہیں ہوئی۔

خبر کا کوڈ : 234351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش