0
Friday 25 Jan 2013 01:16

کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں بم دھماکے بدترین دہشت گردی ہیں، الطاف حسین

کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں بم دھماکے بدترین دہشت گردی ہیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں وقفے سے وقفے دو بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکاروں کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے ماہ ربیع الاوّل کے موقع پر جو درندہ صفت سفاک دہشت گر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بم دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے ناحق پولیس افسران و اہلکاروں، سیکوریٹی فورسز کے جوانوں اور بے گناہ و معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں اسے عناصر مسلمان تو کجا انسان بھی کہلانے کے حقدارنہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے کئے گئے بم دھماکے کا مقصد شہر میں زیادہ سے زیادہ تباہی اور شہریوں کو نقصان پہنچانا تھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے ڈی ایس پی کمال خان منگن اور پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور بم دھماکوں میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ الطاف حسین نے دھماکوں میں زخمی ہونیوالے پولیس اور ریسیکیو اہلکاورں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 234384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش