0
Friday 25 Jan 2013 01:27

غیر ملکی افواج کی موجودگی علاقائی اقوام کیلئے نقصان دہ ہے، ایرانی وزیر دفاع

غیر ملکی افواج کی موجودگی علاقائی اقوام کیلئے نقصان دہ ہے، ایرانی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ علاقے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی علاقائی اقوام کے لئے نقصان دہ ہے۔ جنرل احمد وحیدی نے آج اسلامی افواج کے عالمی قرآنی مقابلوں کے اختتام پر علاقے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ غیر ملکی افواج کو نکالنے کے لئے کوشش کریں۔ جنرل احمدی وحیدی نے شام کی سرحد کے قریب ترکی میں پیٹریاٹ میزائلوں کی تنصیب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے اس سلسلے میں اپنا موقف بیان کر دیا ہے اور ان میزائلوں کی تنصیب کو مفید نہیں سمجھتا۔
 ادھر سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ جنرل حسین سلامی نے بھی اس موقع پر کہا کہ سامراج نے اسلامی استقامت کو توڑنے کے لئے سارے جتن کر ڈالے ہیں، لیکن اسے ناکامی ہوئی ہے۔ انہوں نے اسلامی سرزمینون میں تفرقہ اور قومی اور قبائيلی عصبیت پھیلانے کی سامراجی کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرآنی مقابلے اتحاد کا نمونے تھے اور دشمنوں کی خطرناک سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے منعقد کئے گئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 234396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش