QR CodeQR Code

پاکستان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، امداد بند کرنیکی حمایت نہیں کرونگا، جان کیری

26 Jan 2013 00:46

اسلام ٹائمز: نامزد امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسامہ تک رسائی اور ہلاکت میں پاکستان کے کرادار کی تعریف مناسب انداز میں نہیں کی گئی۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، مگر انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی امداد بند کرنے کی حمایت نہیں کریں گے۔ اسامہ بن لادن کے معاملے میں پاکستان کے کردار کی تعریف مناسب انداز میں نہیں کی گئی۔ نامزد امریکی وزیر خارجہ اور موجودہ سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی امداد بند کرنے یا اس کی فراہمی کے ساتھ شرائط عائد کرنے کے کسی فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے۔ جان کیری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، مگر پاکستان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ جان کیری نے کہا کہ اسامہ تک رسائی اور ہلاکت میں پاکستان کے کرادار کی تعریف مناسب انداز میں نہیں کی گئی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر سیاسی اور عسکری قیادت سے بات چیت ہوئی ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق نامزد امریکی وزیر خارجہ سینیٹر جان کیری کی سینیٹ سے جلد منظوری کا امکان ہے۔ جان کیری نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی سوچ کی ضرورت ہے، امریکی خارجہ پالیسی صرف ڈرون اور فوجی تعیناتیوں تک محدود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کا کام معاشی اہداف کا حصول بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 234581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234581/پاکستان-کی-اہمیت-سے-انکار-ممکن-نہیں-امداد-بند-کرنیکی-حمایت-کرونگا-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org