QR CodeQR Code

کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

26 Jan 2013 09:54

اسلام ٹائمز: یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤں ہڑتال ہے اور تمام کاروباری ادارے، دفاتر، بینک اور عدالتیں بند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، آج بھارت کا 64 واں یوم جمہوریہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، حریت کانفرنس (گیلانی گروپ) کے سربراہ سید علی گیلانی نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ 26 جنوری کو ریاست بھر میں یوم سیاہ ہوگا۔ اس موقع پر کشمیری عوام عالمی برادری تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے سے انکار اس کے جمہوری ملک ہونے کے دعووں کے متصادم ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤں ہڑتال ہے اور تمام کاروباری ادارے، دفاتر، بینک اور عدالتیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہیں ہے۔ اس سلسلے میں آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 234698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234698/کشمیری-آج-بھارت-کے-یوم-جمہوریہ-کو-سیاہ-طور-پر-منائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org