1
0
Saturday 26 Jan 2013 14:48

میلاد النبی (ص)، بھکر میں ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی ریلی

میلاد النبی (ص)، بھکر میں ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر، تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وحدت المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ربیع الاول کو بھکر شہر میں جشن عید میلاد النبی (ص) ریلی نکالی گئی۔ جس میں عاشقان رسول (ص) نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر فضاء ’’لبیک یا رسول اللہ (ص)‘‘ سے گونجتی رہی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے نبی کریم (ص) کی سیرت اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے تحریک منہاج القرآن کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بھی شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے ہفتہ وحدت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 234742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

mwm have a great job
ہماری پیشکش