0
Saturday 26 Jan 2013 17:48

بھارت سے دوستی اور شائستگی کی امید رکھنا بے سود ہے، ہیومن رائٹس موومنٹ

بھارت سے دوستی اور شائستگی کی امید رکھنا بے سود ہے، ہیومن رائٹس موومنٹ
اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور میاں ذوالفقار راٹھور، مہر محمد سلیم، نائب صدور پنجاب شیخ طلال امجد، عزت رسول ایڈووکیٹ، صدر کراچی یونس میمن، صدر چنیوٹ رانا شہزاد اقبال، صدر فیصل آباد چودھری ندیم مصطفی، صدر منڈی بہاؤالدین مرزا خالد محمود اور نائب صدر لاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ انڈیا کا انتہا اور گھناؤنا پسند چہرہ بے نقاب ہو گیا، انڈین وفاقی وزیر کا تہلکہ خیز انکشاف اور اعتراف ''گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے'' کے مصداق ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا کے تشدد پسند گروپ پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنا اور زہر اگلنا نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کی دکانداری بند ہو جائے گی، انڈیا کبھی پاکستان کیلئے ایک اچھا پڑوسی نہیں بن سکتا، اس کی پاکستان کیخلاف آبی جارحیت سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی، انڈیا نے کبھی پاکستان کے قومی مفادات کو بلڈوز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاکستان کا ایک بازو کاٹ کر بھی انڈیا کے انتقام کی آگ سرد نہیں ہوئی۔

محمد ناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ بھارت کو پسندیدہ نہیں بلکہ ناپسندیدہ ترین ملک قرار دیا جائے، بھارت سے دوستی اور شائستگی کی امید رکھنا بے سود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دشمنی بھارت کی فطرت میں ہے، وہ شرافت کی زبان نہیں سمجھتا اس کی جارحیت کا جواب جارحیت سے دیا جائے، بھارت کے اشتعال انگیز رویے کیخلاف اقوام متحدہ فوری اور سخت ایکشن لے اور پاکستان کے پانی کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کئی دہائیوں سے بربریت کا مظاہرہ کرنے اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والے بھارت سے کبھی پاکستان کیلئے ٹھنڈی ہوا نہیں آئے گی، بھارت کی اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجہ میں پاکستان کے فوجیوں کی شہادت کے واقعات پر اقوام متحدہ سمیت مقتدر قوتوں کی خاموشی افسوس ناک اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے صبر و تحمل کا امتحان نہ لے۔
خبر کا کوڈ : 234845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش