0
Saturday 26 Jan 2013 21:30

فلٹر سافٹ ویئر لگانے کے بعد جلد یوٹیوب کھول دی جائیگی، رحمان ملک

فلٹر سافٹ ویئر لگانے کے بعد جلد یوٹیوب کھول دی جائیگی، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ موبائل کمپنیاں غیرقانونی طریقے سے جاری سمیں بند کر دیں اور صارفین یکم فروری تک سمیں رجسٹر کروا لیں بصورت دیگر نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم سے غیرقانونی سمیں بند کر دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے لیے تمام معلومات موبائل کے ذریعے حاصل کرتے ہیں، جس کے پیش نظر موبائل سروس عارضی طور پر بند کرنا پڑتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی بندش سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے لئے صوبوں کا تعاون حاصل ہے، صوبائی حکومتیں آئندہ دو ماہ امن و امان پر خصوصی توجہ دیں، امن و امان خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، ملک بھر میں سکیورٹی کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر فلٹریشن سافٹ ویئر کے بعد یوٹیوب کھولی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 234882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش