QR CodeQR Code

قیام امن کیلئے طالبان اور قبائل کو راضی کرلیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا انکشاف

26 Jan 2013 23:31

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے سربراہ کا بنوں میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں طالبان سے مذاکرات اور امن کا کہہ رہی ہیں لیکن امن میں پہل سب سے پہلے وہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں طالبان سے مذاکرات اور امن کا کہہ رہی ہیں لیکن امن میں پہل سب سے پہلے وہ کریں گے۔ اِس کیلئے اُنہوں نے طالبان اور قبائل کو راضی کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یہ بات انہوں نے بنوں میں مولانا نصیب علی شاہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، قبائل امن چاہتے ہیں۔ آج لاکھوں افراد اپنے ہی وطن میں مہاجر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث آج قبائلی لوگ اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بہت جلد قبائل اپنے علاقوں میں آزادی کی زندگی گزاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان اور قبائل کو راضی کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 234939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/234939/قیام-امن-کیلئے-طالبان-اور-قبائل-کو-راضی-کرلیا-ہے-مولانا-فضل-الرحمان-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org