0
Sunday 27 Jan 2013 22:41

مقبوضہ کشمیر، 1994ء میں 27 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا، ملوثین کیخلاف ابھی تک کارروائی نہ ہوئی

مقبوضہ کشمیر، 1994ء میں 27 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا، ملوثین کیخلاف ابھی تک کارروائی نہ ہوئی
اسلام ٹائمز۔ 27 جنوری 1994ء آج ہی کے دن فوج نے مقبوضۃ کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا لوگ آج بھی اس دن کو منحوس دن تصور کرتے ہیں اور مارے گئے افراد کے لئے خون کے آنسو بہا رہے ہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 27 جنوری کا دن تھا اور لوگ کڑا کے سردی میں کاروبار اور ڈیوٹی کی غرض سے کپواڑہ قصبہ میں داخل ہو رہے تھے کہ ٹھیک گیارہ بجے قریب آر او پی ڈیوٹی پر مامور فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی اور دیکھتے ہی دیکھتے قصبہ کے ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے جن میں دوکاندار، سرکاری ملازم اور عام راہ گیر شامل تھے اس واقعہ کے ایک چشم دید گواہ غلام محمد کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو علیحدٰگی پسند کی کال پر پوری وادی کی طرح کپواڑہ میں ہڑتال کی گئی تھی لیکن فوج کی 15 پنجاب کی یونٹ سے وابستہ اہلکاروں نے پہلے ہی دھمکی دی تھی اگر کپواڑہ میں ہڑتال کی گئی تو اس کی سزا بھگتنی پڑے گی غلام محمد کا مزید کہنا ہے کہ 27 جنوری کو دوکاندار، سرکاری ملازم اپنے کام کی غرض سے کپواڑہ آئے تھے اور فوج نے بلا جواز فائرنگ کرکے 27 بے گناہ شہریوں کو گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔

چشم دید گواہ خضر محمد کا کہنا ہے کہ ابھی لوگ کاروبار کی غرض سے اپنے اپنے دوکاں کے شٹر اٹھا ہی رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا اور لوگ افراتفری کے عالم میں جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے ان پر اندھا دھند گولیاں برسائیں گئی جسکی وجہ سے دیکھتے ہی 27 افراد کو مارا گیا جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے اس موقعہ پر کپواڑہ قصبہ کی سڑکیں انسانی خون سے سرخ ہوگئیں اور ہر طرف خون میں لت پت لوگوں کی چیخیں سنی جارہی تھیں کپواڑہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگ آج بھی اس سانحہ کو یاد کرتے ہوئے کانپتے ہیں ایک بزرگ شہری نے بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں اپنے گھر واقع کپواڑہ کے باہر صحن میں کھڑا تھا اس دوران گولیوں کی گن گرج کی وجہ سے ماحول انتہائی خوف ناک بن گیا اور کچھ لوگ جان بچانے کی غرض سے ہمارے صحن میں داخل ہوگئے ان کا کہنا ہے کہ میں دیکھ رہا تھا کہ فوج نے ان کے پیچھے دوڈ کر گولیوں کا نشانہ بنا کر مار ڈالا اور کئی افراد کو زخمی کیا۔
خبر کا کوڈ : 235037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش