0
Sunday 27 Jan 2013 14:55

کراچی میں دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیار آپریشن ہونا چاہئے، غلام مصطفی خاصخیلی

کراچی میں دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیار آپریشن ہونا چاہئے، غلام مصطفی خاصخیلی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے چیف آرگنائزر سردار غلام مصطفی خاصخیلی اور انفارمیشن سیکریٹری سندھ محمد علی جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہر ظلم و زیادتی کے خلاف ہمیشہ بھر پور آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن ملکی تاریخ کا انتہائی اندوہناک سانحہ ہے اس دردناک واقعہ کو اہلیان کراچی سمیت پورے ملک کی عوام ابھی تک نہیں بھلا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کے ساتھ کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنے بیان میں دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کے ذمہ داران کو منظر عام پر لانے کیلئے اس واقعے کی مکمل تحققیات کی جائیں اور عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لانڈھی بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گرد نشانہ بنارہے ہیں جبکہ حکومت ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گرد عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیار آپریشن ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 235085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش