QR CodeQR Code

بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

28 Jan 2013 09:55

اسلام ٹائمز: اس وقت بلتستان کے دونوں اضلاع میں ایک فٹ تک برف موجود ہے جبکہ بالائی علاقوں میں 3 فٹ سے لیکر 4 فٹ برف پڑچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے دونوں اضلاع، اسکردو اور گنگچھے  میں برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ضلع اسکردو اور گنگچھے کے نشیبی اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ ایک بار شروع ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو کافی حد تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برفباری کا سلسلہ اگر مزید جاری رہا تو بلتستان کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بلتستان کے دونوں اضلاع میں ایک فٹ تک برف موجود ہے جبکہ بالائی علاقے گلتری، ڈورو، شغرتھنگ، مشہ بروم، اسقولی اور کھرمنگ الڈینگ  میں 3 فٹ سے لے کر 4 فٹ برف پڑ چکی ہے۔ دنیا کی سب سے بلند سطح مرتفع دیوسائی میں اس وقت تک چھ فٹ کے قریب برف پڑچکی ہے۔ بلتستان کے دونوں اضلاع میں سب سے زیادہ برفباری دیوسائی پر ہی ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 235274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235274/بلتستان-ڈویژن-کے-دونوں-اضلاع-میں-برفباری-کا-سلسلہ-ایک-بار-پھر-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org