QR CodeQR Code

شگر برالدو میں مصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج شروع

28 Jan 2013 09:58

اسلام ٹائمز: ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں کی نامساعد حالات میں مسلسل تین دن کی جدو جہد کے بعد دریائے برالدو کے پانی کا بہاؤ ممکن ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کی تحصیل شگر، یونین کونسل برالدو کے دریا میں پہاڑی تودہ گرنے سے جو مصنوعی جھیل کا وجود عمل میں آیا تھا، وہاں  سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث علاقے کے لیے درپیش ایک اور خطرہ ٹل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں کی نامساعد حالات میں مسلسل تین دن کی جدوجہد کے بعد دریائے برالدو کے پانی کا بہاؤ ممکن ہوگیا ہے، جس سے علاقہ بڑے پیمانے پر تباہی سے بچ گیا ہے۔ دریائے برالدو سے سپل وے بنانے میں اگر بر وقت کامیابی نہیں ملتی تو اس کی زد میں پانچ معلق پل، کے ٹو جانے والی سڑک کے علاوہ سیکڑوں کنال اراضی اور لوکل آبادی بھی تھی۔ مصنوعی جھیل سے پانی کے اخراج کے بعد مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 235294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235294/شگر-برالدو-میں-مصنوعی-جھیل-سے-پانی-کا-اخراج-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org