0
Monday 28 Jan 2013 10:16

نہرو نے کشمیر کو علیحدہ ریاستی تشخص دیا، لارڈ نذیر

نہرو نے کشمیر کو علیحدہ ریاستی تشخص دیا، لارڈ نذیر
اسلام ٹائمز۔ ہائوس آف لارڈ برطانیہ کے تاحیات رکن و آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین لارد نذیراحمد نے کہا ہے کہ جب 26 جنوری کو بھارت کا آئین پاس ہوا تو بھارتی وزیراعظم جواہر لال نہرو نے ناصرف کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کر کیا بلکہ بھارتی آئین میں کشمیریوں کے لیے دفعہ 370 کے تحت خصوصی تذکرہ کر کے بھی ریاست کو علیحدہ تشخص دیا۔ مگر آنے ولے وقتوں میں بھارت نے جس طرح اپنے ساتھ ملنے والے سکھوں سے وعدہ خلافی کی اسی طرح ریاستی عوام کو بھی دھوکہ دیا اور عالمی برادری سے کیا گیا وعدہ بھول کر کشمیریوں کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیا۔ مگر ریاست کے عوام نے جس طرح 1947ء میں اس فیصلے کو قبول نہیں کیا تھا اسے آج بھی تسلیم نہیں کرتے۔ اپنے وطن کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کی جانب سے بھارتی یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ برطانوی سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ کونسلروں اور کمیونٹی لیڈروں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منا کر بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے میں رکاوٹیں ڈالنے اور مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر مسلسل خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 235346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش