0
Monday 28 Jan 2013 12:05

نگران سیٹ اپ قائم کرکے بے یقینی کی کیفیت ختم کی جائے، معراج الہدیٰ صدیقی

نگران سیٹ اپ قائم کرکے بے یقینی کی کیفیت ختم کی جائے، معراج الہدیٰ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی اصولی سیاست اور نظریاتی شناخت کے ساتھ محب وطن جماعتوں کے ساتھ مل کر سندھ میں آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، درست ووٹر لسٹ صاف و شفاف انتخابات کی ضمانت ہیں۔ جماعت اسلامی دیگر جمہوری و سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے جدوجہد اور انتخابات کو ہائی جیک ہونے نہیں دے گی۔ کراچی میں دھرنے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو اس کو پھر ضلعی سطح پر وسیع کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کو ترازو انتخابی نشان ملنا خوش آئند ہے جو کہ عدل و انصاف کی نشانی ہے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مدینہ کی مثالی اسلامی ریاست والا نظام نافذ کرکے عدل و انصاف اور امن قائم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک و سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر تنظیمی امور پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امراء اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، عبدالغفار عمر، محمد حسین محنتی اور قیم ممتاز حسین سہتو و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

صوبائی امیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران اتحاد نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں بیڈ گورننس اور عام آدمی کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان دینے کے دعویداروں نے عوام کو بھوک و افلاس، مہنگائی، بوری بند لاشوں، خسرہ قتل و غارت گری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ ملک و قوم کو موجودہ مسائل سے نجات صالح قیادت اور اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے جس کیلئے جماعت اسلامی روز اول سے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوگا، تاخیری حربوں کے بجائے بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے جلد انتخابی شیڈول کا اعلان اور آئین و قانون کے مطابق نگران سیٹ اپ قائم کرکے بے یقینی کی کیفیت ختم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 235383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش