QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت 2 فروری کو جشن میلاد و عظمت مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہوگی

28 Jan 2013 20:15

اسلام ٹائمز: اس موقع پر کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تربیت مبشر حسن نے کہا کہ نشتر پارک میں منعقدہ میلاد و کانفرنس کی تشہیر کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملی تنظیموں، علمائے کرام و دیگر سے رابطے جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے 2 فروری کو کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن میلاد مصطفیٰ (ص) و عظمت مصطفیٰ (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان کراچی ڈویژن کی شوریٰ کے اجلاس کے بعد اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری تربیت مبشر حسن نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصے سے کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد عناصر اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان کے تفرقہ کو فروغ دینے کی کوششیں کررہے ہیں، لیکن عوام کی دور اندیشی اور بالغ نظری نے دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

مبشر حسن نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے تکفیری گروہوں کی سازشوں پر کاری ضرب لگانے کئے میلاد مصطفیٰ (ص) کی مناسبت سے عظمت مصطفیٰ (ص) کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کانفرنس میں ملک کے مشہور و معروف نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت (ص) میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ علمائے کرام حضور اکرم (ص) کی سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔ مبشر حسن کے مطابق پروگرام کی تشہیر کا آغاز کردیا گیا ہے اور علاقوں میں تنظیموں، علمائے کرام، انجمنوں، منقبت خوانوں اور نعت خوانوں سے رابطے جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 235492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235492/ایم-ڈبلیو-کراچی-کے-تحت-2-فروری-کو-جشن-میلاد-عظمت-مصطفی-کانفرنس-منعقد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org