QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام میلاد مصطفی (ص)ریلی 19ربیع الاول کو نکالی جائے گی

29 Jan 2013 00:31

اسلام ٹائمز: وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میلاد مصطفی (ص)موٹرسائیکل ریلی بعد نماز جمعہ جامع مسجد الحسین (ع)سے شروع ہوگی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رح)کے فرمان کے مطابق 12تا 17ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر مناتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام 19ربیع الاول کو میلاد مصطفی(ص) موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی بعد نماز جمعہ جامع مسجد الحسین(ع) نیو ملتان سے شروع ہوگی جو کہ گلشن مارکیٹ، چوک قذافی، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر اور ابدالی روڈ سے ہوتی ہوئی نواں شہر چوک اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جوادرضااور دیگر کریں گے۔ ریلی میں شرکت کے لیے سُنی تحریک، جماعت اہلسنت، جمعیت علمائے پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کو دعوت دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 235547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235547/ملتان-ایم-ڈبلیوایم-اور-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-میلاد-مصطفی-ص-ریلی-19ربیع-الاول-کو-نکالی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org