QR CodeQR Code

رحیم یار خان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام سیرت کانفرنس کا انعقاد

29 Jan 2013 00:39

اسلام ٹائمز:کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپ (ص)کی زندگی کے مختلف ادوار بچپن، جوانی اور بزرگی بحثیت شوہر، باپ، تاجر، داعی، معلم، سپہ سالار فاتح حتی کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں تاقیامت انسانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شریعت محمدی (ص) کے نظام کی جدوجہد ہی ربیع الاول کا پیغام ہے۔ حضور اکرم (ص)کی دنیا میں آمد کا مقصداللہ کی دھرتی پر اللہ کا قانون نافذ کرنا اور ظلم کے نظام کا خاتمہ تھا۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینا ہے۔ سیرة البنی(ص) منانے میں نہیں اپنانے میں ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ہے۔ حضرت محمد (ص) کی 63سالہ زندگی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ڈکٹر انوار الحق نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے حضوراکرم (ص)کی سیرت مطہرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ (ص)کی زندگی کے مختلف ادوار بچپن، جوانی، بزرگی اور بحثیت شوہر، باپ، تاجر، داعی، معلم، سپہ سالار، فاتح حتی کہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں تاقیامت انسانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ آخری نبی (ص)کی دنیا میں آمد کا مقصد اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کا نفاذ، ظلم کے خاتمے اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی غلامی میں دینا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ربیع الاول کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی اجتماعی زندگیوں کو قرآن و سنت (ص)کے مطابق گزاریں اور جب تک پاکستان میں قرآن و سنت کا نظام حکومت نافذ نہیں ہو جاتا ہم شیطانی نظام کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

انھوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے ہی پاکستان کوکلمہ کی بنیاد پر بنایا تھا اور نوجوان ہی پاکستان میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کرواسکتے ہیں اور جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ہی ملک میں قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہے۔ سیرت کانفرنس سے صدر الخدمت فاونڈیشن چوہدری عبدلرزاق، سید محسن شاہ، محمد اسد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ حضرت محمد (ص) کی 63سالہ زندگی پور ی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے آپ (ص)رحمت اللعالمین ہیں اور انسانیت کی بقاء دنیا و آخرت میں فلاح آپ (ص) کی اتباع میں پوشیدہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 235551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235551/رحیم-یار-خان-جماعت-اسلامی-کے-زیراہتمام-سیرت-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org