0
Tuesday 29 Jan 2013 00:50

بہاولپور صوبہ کی بحالی اور انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں، نذیرجنجوعہ

بہاولپور صوبہ کی بحالی اور انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں، نذیرجنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ قوم کو غیر یقینی صورتحال اور مخمصے میں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ حکومت فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے غیر جانبدارانہ نگران حکومت قائم کی جائے۔ انتخابات کے التواء کا فائدہ غیر جمہوری قوتوں کو ہوسکتا ہے کسی جمہوری قوت کو نہیں۔ جماعت اسلامی ایک دن کا التوا بھی برداشت نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹرکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل رائو ظفر اقبال، عمران ظہور غازی، سردار مقصود حسین طاہر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے پورے ملک میں اپنے اُمیدواروں کا تعین کردیا ہے جو اپنے اپنے حلقوں میں امانت، دیانت وخدمت کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ لانگ مارچ کے حوالے سے جمہوری قوتوں کے اندر شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں یہ غیر جمہوری قوتوں کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔ پیپلزپارٹی اور اُس کے اتحادیوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے انتخابی منشور اور اپنے انتخابی نشان ترازو پرانتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جماعت اسلامی نے1970ء کے منشور میں بھی بہاولپور صوبے کی بحالی کا وعدہ کیا تھا۔
 
اب بھی بہاولپور صوبہ کی بحالی اور انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں۔ ہم اقتدار میں آکر نئے صوبے قائم کرینگے۔ نہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نئے صوبے بنانے کی بجائے پوائنٹ سکور کررہی ہے۔ انہوں ے کہا کہ کراچی میں حلقہ بندیاں نہ بنانے کے حوالے سے بیان کسی دبائو کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہونا چاہئے۔ ہمیں ووٹرلسٹوں کی چیکنگ پر بھی تحفظات ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان الیکشن کمیشن کے عملے کو ہراساں کررہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے گورنرز تبدیل کرکے غیر جانبدار گورنر مقرر کئے جائیں۔ ایم کیو ایم اپنی جماعت کے گورنر کی موجودگی میں سندھ میں جانبدار انتخابات نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ63,62 سمیت آئین کی تمام شقوں پر عمل ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 235557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش