0
Tuesday 29 Jan 2013 01:17

محمد ریاض جے ایس او جعفر آباد نگر کے صدر منتخب ہوگئے

محمد ریاض جے ایس او جعفر آباد نگر کے صدر منتخب ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی جانب سے جعفر آباد نگر میں تنظیم سازی کا عمل انجام دیا گیا، اس سلسلے میں ایک پروگرام مرکزی امام بارگاہ جعفر آباد نگر میں منعقد ہوا، جس میں علاقے کے طلباء، عمائدین، علمائے کرام اور سینئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم سازی کا عمل انجام دیا گیا، جس میں کثرت رائے سے محمد ریاض کو یونٹ صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل ہنزہ نگر کے مسؤل شیخ الف خان نے کہا کہ طلباء کسی بھی معاشرے اور قوم کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سے وابستہ ہو کر ہی طلباء حقیقی معنوں میں معاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھا سکتے ہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی خط ولایت اور خط قیادت سے منسلک ہونے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کیلئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کیلئے انہوں نے عملی کردار ادا کیا اور کر رہے ہیں۔ جے ایس او قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے صدر سید وقارحسین رضوی نے کہا کہ جے ایس او ایک ملک گیر طلباء تنظیم ہے جو پاکستان میں انسانیت، مسلمانوں اور ملت تشیع کی سربلندی کے ساتھ طلباء کی فکری اور نظریاتی تربیت کیلئے مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر سابقین جے ایس او نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 235563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش