1
0
Tuesday 29 Jan 2013 14:22

ایران کے سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کل پاکستان آئینگے

ایران کے سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کل پاکستان آئینگے
اسلام ٹائمز۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر و سابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی بدھ کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ علی اکبر ولایتی جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ جائینگے، جہاں وہ جماعت اسلامی کے سابق امیر و ملی یکجہتی کونسل کے صدر مرحوم قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے اور سید منور حسن سمیت جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں سے اظہار تعزیت کریں گے۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ کی پاکستان کی دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 235657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ji aya noon welcom
ہماری پیشکش