0
Tuesday 29 Jan 2013 21:33

کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کی اے پی سی، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے گورنر راج کی حمایت کردی

کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کی اے پی سی، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے گورنر راج کی حمایت کردی
 اسلام ٹائمز۔ شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں منعقد ہونے والی ’’کل جماعتی کوئٹہ امن کانفرنس‘‘ کے شرکاء نے آل پارٹیز امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کوئٹہ میں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں اور شیعہ مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کے خلاف کوئٹہ میں منگل کے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سینئر نائب صدر سردار نصیر مینگل، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار فتح محمد حسنی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بلوچستان کے رہنما سلیم اختر ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے صوبائی آرگنائزر خدائے نور اور نصیب اللہ بازئی، کوئٹہ یکجہتی کونسل کے رہنما عبد القیوم چنگیزی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگزئی اور صوبائی صدر قاسم خان سوری، اقلیتوں کے رہنما ڈان فرانس، سنی سپریم کونسل کے رہنما صاحبزادہ حبیب شاہ چشتی، تنظیم اسلامی کے اقتدار محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام نبی مری اور جمہوری وطن پارٹی کے میر عبد الرؤف ساسولی اور آصف ساسولی سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ ہاشم موسوی اور دیگر موجود تھے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مشترکہ طور پر قراردادوں کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نافذ گورنر راج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور بلوچستان مین بلوچ عوام کے اغواء سمیت تشدد جیسے واقعات کا تدارک کیا جائے۔ بلوچستان کے مسائل کو طاقت کے بجائے گفت و شنید کے ساتھ حل کیا جائے۔ بلوچستان میں 66 سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔ بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق حاکمیت تسلیم کیا جائے۔ کوئٹہ میں جاری دہشت گردی اور شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہید ی کا کہنا تھا کہ گورنر راج کی مخالفت کرنے والے خود مظلوم انسانوں کے قتل عام اور کوئٹہ میں جاری دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اگر کسی نے بھی بلوچستان کے نااہل اور بدمعاش کرپٹ سابق وزیراعلٰی رئیسانی کو واپس لانے کی کوشش کی تو تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر بلوچستان بچاؤ مہم کا آغاز کریں گی اور ملک بھر سے کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 235792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش