QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام نعت خوانی کا مقابلہ 18ربیع الاول کو ہوگا

30 Jan 2013 00:28

اسلام ٹائمز: نعت خوانی کے مقابلے میں ملتان کے مقامی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلباء شرکت کریں گے۔جبکہ آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ آفس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کی کال پر پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی آئی ایس او پاکستان 12تا 17ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر مناتے ہوئے 18ربیع الاول کو بعد نماز مغرب جامع مسجد الحسین(ع) نیو ملتان میں نعت خوانی کا مقابلہ کرارہی ہے۔ جس میں ملتان کے مقامی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلباء شرکت کریں گے۔ اس محفل کی صدارت ڈویژنل صدر ملتان تہور حیدری کریں گے۔ مقابلہ نعت خوانی کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 235829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235829/ملتان-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-نعت-خوانی-کا-مقابلہ-18ربیع-الاول-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org