0
Wednesday 30 Jan 2013 00:53

ایم ڈبلیو ایم سیاسی اتحاد کے ذریعے تکفیریوں کو پارلیمنٹ جانے سے روکے گی، ناصر عباس شیرازی

ایم ڈبلیو ایم سیاسی اتحاد کے ذریعے تکفیریوں کو پارلیمنٹ جانے سے روکے گی، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ سانحہ علمدار نے قوم میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ ملت کی یہ بیداری پاکستان اور قوم کے لیے نہایت مفید ہے، مجلس وحدت مسلمین آئندہ انتخابات میں شیعہ اُمیدواروں کی مکمل حمایت کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے پاوں جل رہے ہیں اور وہ ہم سے رابطہ کر رہی ہیں، لیکن ہم نے سب جماعتوں کو واضح کر دیا ہے کہ جو جماعت تکفیریوں اور دہشت گردوں کے خلاف ہمارا ساتھ دے اور ہمارے قومی معاملات میں ہماری آواز کو پارلیمنٹ میں پہنچائے گی، ہم بھی اُسے مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علی پور میں مجلس وحدت مسلمین علی پور کے زیراہتمام منعقدہ وحدت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ان انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی اور پورے ملک میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں اپنے سیاسی اتحاد کے ذریعے تکفیری گروہوں کا راستہ روکے گی اور زیادہ سے زیادہ اہل تشیع اور معتدل اہل سنت اُمیدواروں کو کامیاب کرائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی بیداری کے ذریعے سے اُن جماعتوں کو ایک پیغام دینا ہے کہ جو یہ سمجھتیں ہیں کہ شیعوں کا ووٹ ہماری جیب کا ووٹ ہے۔ ہم نے اپنی بیداری کے ذریعے شیعت کے ووٹ کی طاقت کو منوانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 235838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش