QR CodeQR Code

بلتستان میں جشن میلاد اور ہفتہ وحدت جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

30 Jan 2013 12:03

اسلام ٹائمز: اس سلسلے میں تمام امام بارگاہوں میں عید کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے، سڑکوں اور شاہراہوں کو جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع، اسکردو اور گنگچھے میں جشن میلاد محمد مصطفیٰ (ص) اور ہفتہ وحدت نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام امام بارگاہوں میں عید کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے، سڑکوں اور شاہراہوں کو جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا ہے جبکہ اہم عبادت گاہوں اور عمارتوں میں بجلی کے قمقے سے روشن کئے گئے ہیں۔ دن کے وقت جشن میلاد کے حوالے سے ریلیوں کا آغاز بھی آج سے  ہوگیا ہے۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد شریک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف دفاتر میں ہفتہ وحدت کے حوالے سے لوگ مٹھائیاں بھی تقسیم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 235850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235850/بلتستان-میں-جشن-میلاد-اور-ہفتہ-وحدت-جوش-خروش-کے-ساتھ-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org