QR CodeQR Code

امریکی سینیٹ نے سینیٹر جان کیری کی بطور وزیر خارجہ منظوری دیدی

30 Jan 2013 17:26

اسلام ٹائمز: جان کیری کی حمایت میں 94 اور مخالفت میں 3 ووٹ ڈالے گئے، سینٹر جان کیری گذشتہ 28 برسوں سے امریکی سینیٹ اور سینیٹ کی خارجہ امورِ کمیٹی کے رکن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ نے امریکہ کے نئے وزیرِ خارجہ کے طور پر سینیٹر جان کیری کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ سینیٹر جان کیری کی حمایت میں 94 اور مخالفت میں 3 ووٹ ڈالے گئے، جان کیری گذشتہ 28 برسوں سے امریکی سینیٹ اور سینیٹ کی امورِ خارجہ کمیٹی کے رکن ہیں، جبکہ گذشتہ چار برسوں سے وہ اس کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ سینیٹر کیری کی نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے گذشتہ ہفتے میٹنگ چار گھنٹے جاری رہی تھی، جس میں انہوں نے امریکی معیشت، ایران، دہشت گردی، افغانستان، شام، لاطینی امریکہ اور مشرقِ وسطٰی کے ممالک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کے مستقبل اور خارجہ امور سے متعلق دیگر امور کے بارے میں اپنے سینیٹر ساتھیوں کے سوالات کے جواب دیئے تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹ میں سینیٹر جان کیری کی بطور امریکی وزیر خارجہ نامزدگی کی توثیق کے لئے ووٹنگ ہوئی، جس میں 94 سینیٹرز نے کیری کی حمایت میں جبکہ تین نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ اس سے قبل امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے بھی متفقہ طور پر سینیٹر جان کیری کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کی توثیق کر دی تھی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے سال 2004ء کے الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار 69 سالہ جان کیری کو ہلیری کلنٹن کی جگہ سیکریٹری خارجہ نامزد کر دیا ہے، جس نے 28 سال بحیثیت سینیٹر خدمات سرانجام دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 235958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235958/امریکی-سینیٹ-نے-سینیٹر-جان-کیری-کی-بطور-وزیر-خارجہ-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org