0
Wednesday 30 Jan 2013 22:29

شہدائے کرم ایجنسی کی چھٹی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

شہدائے کرم ایجنسی کی چھٹی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار سمیت مختلف دیہات میں شہدائے ناموس رسالت (ص) و اہلبیت (ع) شہدائے کرم کی چھٹی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ واضح رہے کہ چھ سال قبل 17 ربیع الاول کے دن جب پارا چنار کی مرکزی امام بارگاہ میں جشن عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ میلاد میں جب اہلسنت عالم دین فیروز الدین کی تقریر جاری تھی کہ عین اسی موقع پر امام بارگاہ کے عقب میں واقعے مسجد فاروقیہ کے مینار سے امام بارگاہ میں موجود شرکائے جلسہ میلاد پر اندھا دھند فائرنگ کرکے پیروکاران اہلبیت (ع) کے خون سے کربلائے پارا چنار رنگین کر دی گئی، اسی اثناء میں جب شرکائے جلسہ امام بارگاہ سے باہر نکلے تو ان پر نہ صرف دہشت گرد عناصر کالعدم سپاہ صحابہ و طالبان نے اندھا دھند فائرنگ کی بلکہ عوام کے جان و مال عزت و ناموس کے محافظ تحصیلدار ریحان خٹک سمیت ایف سی اہلکاروں نے بھی براہ راست فائرنگ کرکے کئی افراد کو شہید اور درجنوں افراد کو زخمی کر دیا۔
 
اس خونیں حملے کے بعد پارا چنار کے دلیر اور بہادر عوام ناموس رسالت (ص) و اہلبیت (ع) کے پروانوں نے استقامت، مزاحمت اور دفاع مقدس کی وہ لازاول مثال قائم کی کہ جس کی نظیر نہیں ملتی، حتیٰ کہ 6 سال میں 1700 افراد شہید اور 5000 سے زائد زخمی ہوئے لیکن ظالموں اور دہشت گروں کی بیعت سے انکار کر دیا۔ شہدائے کرم کی چٹھی برسی کے موقع پر مختلف ملی عزاداری و ماتمی انجمنوں کے زیر اہتمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقاریب منعقد ہوئیں، جب کہ پارا چنار سمیت مضافات کے دیہات میں ان شہداء کی سرخ علم سے مزین منفرد قبور پر چراغاں بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 235976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش