QR CodeQR Code

کراچی، بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی قتل سمیت مزید 4 مقدمات میں دوبارہ گرفتار

31 Jan 2013 09:39

اسلام ٹائمز: اجمل پہاڑی نے 1986ء میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی جسے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں 2011ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ٹارگٹ کلر اجمل صدیقی عرف اجمل پہاڑی عرف شاہنواز کو قتل کے مقدمات سمیت مزید چار مقدمات میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈیڑھ سال قبل گرفتار ہونے اور 19 جنوری کو رہائی پانے کے بعد اچانک پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے بدھ کو دوبارہ جوہر آباد تھانے میں اجمل پہاڑی کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔ پولیس کے مطابق عزیز آباد کے تھانے جوہر آباد میں اجمل پہاڑی کو چار قتل کے مقدمات سمیت دیگر مختلف مقدموں میں دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اجمل پہاڑی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔

اجمل پہاڑی کو ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں 2011ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ستمبر 2012ء کو عدالت نے اجمل پہاڑی کو ناکافی شہادت کی بناء پر قتل کے مقدمات سے بری کردیا تھا۔ اجمل پہاڑی نے 1986ء میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ رواں سال 19 جنوری کو جیل سے رہائی اور پراسرار گمشدگی پر اجمل پہاری کی اہلیہ نے خدشات کا اظہار کیا تھا، جس پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا تھا کہ اجمل پہاڑی کی رہائی کے حوالے سے متعلق تفصیلات سات روز میں جمع کرائی جائیں۔ واضح رہے کہ یہ عدالتی مہلت بدھ کو ختم ہو رہی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 235994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/235994/کراچی-بدنام-زمانہ-ٹارگٹ-کلر-اجمل-پہاڑی-قتل-سمیت-مزید-4-مقدمات-میں-دوبارہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org