0
Thursday 31 Jan 2013 09:40

رحمان ملک کے بیان سے سرمایہ دار عدم تحفظ کا شکار ہونگے، ندیم نقوی

رحمان ملک کے بیان سے سرمایہ دار عدم تحفظ کا شکار ہونگے، ندیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی نے کہا ہے کہ فروری میں کراچی میں قتل و غارت گری بڑھنے کے بیان سے سرمایہ دار عدم تحفظ کا شکار ہو جائیں گے۔ وہ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پاکستانی سوسائٹی یوکے کے چیئرمین مسٹر ولیم بلیک برن کی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ کے ایس ای کے ایم ڈی ندیم نقوی نے کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک کے فروری میں قتل و غارت گری کے بیان سے اسٹاک پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات کے انعقاد تک مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ولیم بیک برن کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ جگہ ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 235996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش